پروگرام میں قابل اعتراض رقص ساحر لودھی مجرم قرار

مارننگ شو بند کرنے کی وارننگ
پروگرام میں لڑکی کے ساتھ قابل اعتراض رقص کیا تھا
پیمرا نے نوٹس لے لیا ،پروگرام بند 10 لاکھ جرمانہ بھی ہو سکتا ہے
اسلام آباد(آئی این پی)پاکستان الیکٹرانک میڈیا ریگولیٹری اتھارٹی (پیمرا) نے مارننگ شو کے میزبان ساحر لودھی کے پروگرام میں قابل اعتراض رقص کا نوٹس لے لیا اور ان کا مارننگ شو بند کرنے کی وارننگ دیدی اور میزبان ساحر لودھی کو عادی مجرم قرار دیتے ہوئے انتظامیہ سے جواب طلب کرلیا ہے۔ پیمرا کی جانب سے جاری بیان میں کہا گیا ہے کہ ٹی وی ون چینل پر مارننگ شو’’آپ کا ساحر‘‘ میں میزبان ساحر لودھی نے لڑکی کے ساتھ قابل اعتراض رقص کیا۔ میزبان ساحر لودھی اسی طرح کی حرکات روزانہ کی بنیاد پر کرتا آرہا ہے جس پر پیمرا کو متعدد شکایات موصول ہوچکی ہیں۔ پیمرا نے چینل انتظامیہ کو29مارچ کیلئے اظہار وجوہ کا نوٹس جاری کرتے ہوئے کہا ہے کہ کیوں نہ پیمرا قوانین کے منافی مواد نشر کرنے پر سیکشن27کے تحت پروگرام ’’آپ کا ساحر‘‘ کو بند کردیا جائے یا سیکشن29 کے تحت ٹی وی ون پر10لاکھ روپے جرمانہ عائد کردیا جائے یا پھر سیکشن30کے تحت ٹی وی ون کا لائسنس منسوخ کردیاجائے؟

متعلق شازیہ عندلیب