حکومت کا مختلف شعبوں میں سائنس و ٹیکنالوجی کے ادارے قائم کرنے کا منصوبہ

اس مقصد کے لئے سائنس و ٹیکنالوجی کی وزارت نے نیشنل سائنس ٹیکنالوجی اینڈ انوولیشن سٹرٹیجی وضع کیا ہے۔

حکمت عملی کی منظوری کے لئے سمری وزیراعظم کو ارسال کردی گئی ہے۔

اس حکمت عملی کی منظوری کے بعد دس سال کے دوران دور دراز علاقوں سمیت ملک بھر میں سائنس و ٹیکنالوجی کے ادارے قائم کئے جائیں گے۔

وزارت سائنس و ٹیکنالوجی ستتر کروڑ ستر لاکھ روپے کی لاگت سے گوادر میں تحقیقی نظام کے تربیتی مرکز قائم کرنے پر بھی غور کررہی ہے۔

پھلوں کی پراسیسنگ اورتجزیاتی لیبارٹری کی اپ گریڈیشن اور سکردو میں قیمتی پتھروں کی کٹائی اور پولشنگ سینٹر قائم کرنے کی تجویز بھی زیر غور ہے۔

متعلق تعارف اللہ خاوری