بھکر ٹریفک حادثہ،7افراد لقمہ اجل بن گئے

بھکرکے علاقے پنج گرائیں میں المناک ٹریفک حادثہ پیش آیا، جہاں مسافر بس نے موٹر سائیکل رکشے کو کچل دیا جس سے سات افراد موقع پر جاں بحق ہوئے۔ بے قابو بس نے 4 آٹھ افراد کو زد میں لے لیا جنہیں تشویشناک حالت میں مختلف اسپتالوں میں منتقل کیا گیا۔

حادثے کے فوری بعد ریسکیواور امدادی ٹیموں نے موقع پر پہنچ کر لاشوں اور زخمیوں کو قریبی اسپتال منتقل کیا۔ دوسری جانب جاں بحق افراد کے لواحقین نے جائے حادثے پر احتجاج کرتے ہوئے بس کے شیشے توڑ دئیے اور آگ لگانے کی کوشش کی۔

صورتحال بگڑتے دیکھ کر پولیس کی نفری طلب کر لی گئی، تاہم پولیس حکام کے ساتھ کامیاب مذاکرات کے بعد مظاہرین منتشر ہو گئے۔

متعلق امتیاز کاظمی