پولینڈ نیوی کے سربراہ کی پاک نیوی کے سربراہ سے ملاقات

پولینڈ نیوی کے سربراہ رئیرایڈمرل میروسلاء مورڈل نے نیول ہیڈکوارٹرز کا دورہ کیا اور پاک بحریہ کے سربراہ ایڈمرل ذکاء اللہ سے ملاقات کی،ملاقات میں پیشہ وارانہ امور اور مختلف شعبوں میں بحری تعاون پر تفصیلی تبادلہ خیال کیا گی

ا۔پیر کو ترجمان پاک بحریہ کے مطابق پولینڈ نیوی کے سربراہ رئیرایڈمرل میرسلا مورڈل نے پاک بحریہ کے سربراہ ایڈمرل ذکاء اللہ سے ملاقات کی۔اس موقع پر گفتگو کرتے ہوئے پولینڈ نیول چیف نے کہا کہ عالمی سمندروں میں مشترکہ سیکیورٹی کے قیام میں پاک بحریہ کا کردار قابل تحسین ہے،کثیرالملکی بحری مشق امن 2017کے کامیاب انعقاد پر پاک بحریہ مبارکباد کی مستحق ہے۔نیول چیف نے ایڈمرل ذکاء اللہ نے امن 2017مشقوں میں پولینڈ نیوی کی شرکت پر پولینڈ نیوی کے سربراہ کا شکریہ ادا کیا۔

Print Friendly

متعلق سرفرازاحمد عباسی