ایل او سی پر فائرنگ،پاکستان کا بھارت سے احتجاج

پاکستان نے لائن آف کنٹرول پر سیز فائر معاہدے کی خلاف ورزیوں پر بھارت سے سفارتی سطح پر احتجاج کیا ہے۔

ترجمان دفترخارجہ کے مطابق 17 اور  18 مارچ کو بھارتی فورسز کی جانب سے لائن آف کنٹرول کی خلاف ورزی کرنے پر بھارتی ڈپٹی ہائی کمشنر کو دفتر خارجہ طلب کرکے احتجاج کیا گیا اور ڈی جی ساؤتھ ایشیا ڈیسک کی جانب سے بھارتی ڈپٹی ہائی کمشنر کو احتجاجی مراسلہ بھی دیا گیا۔

Print Friendly

متعلق سرفرازاحمد عباسی