یوٹیلیٹی اسٹور پر تیل و گھی کی قیمت میں 8 روپے کمی

اسلام آباد( نیوز ڈیسک) عوام کو اشیاء ضروریہ ارزاں نرخوں پرفراہم کرنے کے قومی ادارے یوٹیلیٹی اسٹورز کارپوریشن نے مختلف اشیائے ضروریہ کی قیمتوں میں کمی کردی ہے۔ کوکنگ آئل اور گھی8 روپے تک سستا کیاگیا ہے اور نئی قیمتوں کا اطلاق بھی ہوگیا ہے۔ گھی کی قیمت میں کمی کے بعد نئی قیمت138 روپے فی کلو مقرر کی گئی ہے۔ اسی طرح یوٹیلیٹی اسٹورز کارپوریشن نے مختلف برانڈ کے شیمپوں کی قیمت میں 5سے10 اور صابن کی قیمت میں 2روپے کی کمی کی ہے۔ چائے کی قیمت میں 5 روپے سے10 روپے کمی کی گئی ہے۔

متعلق ناصر عباس