فلم ’’منا بھائی‘‘ میں سنجے دت سے اچھا کام نہیں کر سکتا تھا، شاہ رخ خان

ہر فلم کسی نہ کسی کی قسمت میں لکھی ہوتی ہے
سنجے دت نے کردار بہت بہتر انداز میں نبھایا
ممبئی (آئی این پی)بالی ووڈ کنگ شاہ رخ نے کہاہے کہ اگر میں منابھائی میں کام کرتا تو سنجے دت سے بہتر کام نہیں کرسکتا تھا۔ گزشتہ روز ایک تقریب میں میڈیا سے بات چیت کے دوران جب شاہ رخ خان سے فلم منابھائی کو چھوڑنے پرافسوس کے حوالے سے پوچھا گیا تو ان کا کہنا تھا کہ ہر فلم کسی نہ کسی کی قسمت میں لکھی ہوتی ہے اور سمجھتا ہوں کہ جس بہتر انداز سے سنجے دت نے منا بھائی کے کردار کو نبھایا میں اس طرح سے یہ کردار نہیں کرسکتا تھا۔ سنجے دت نے فلم میں زبردست اداکاری کی تھی۔ پورے کیریئر کے دوران میں نے مختلف چوٹوں کے باعث9 سے10 سرجریز کروائیں اور ابھی بھی مجھے اپنی چوٹ کے ٹانکے کھلوانے کیلئے جاناہے۔

متعلق شازیہ عندلیب