مزاحیہ فلم میں کام کرنا پسند کرتی ہوں، پرینتی چوپڑا

ممبئی (نیٹ نیوز)بالی ووڈ اداکارہ پری نیتی چوپڑا فلم ’’گول مال‘‘ کے سلسلے کی اگلی فلم کا حصہ ہوں گی۔ بھارتی میڈیا کے مطابق بالی ووڈ اداکارہ پری نیتی چوپڑا فلم ’’گول مال‘‘ کے سلسلے کی نئی فلم جس کا نام ’’گول مال اگین‘‘ ہوگا میں اہم کردار میں جلوہ گر ہوں گی۔ فلم کے حوالے سے اداکارہ کا کہنا تھا کہ مزاحیہ فلم میں کام کرنا پسند کرتی ہوں کیونکہ یہ زیادہ پسند کی جاتی ہے۔ انہوں نے کہا کہ فلم میں ہمیشہ کردار کی ڈیمانڈ کو پورا کرنے کی کوشش کرتی ہوں تاکہ دیکھنے والے اس سے محظوظ ہوسکیں۔ فلم کی دیگر کاسٹ میں اجے دیوگن‘ ارشد وارثی‘ تشار کپور‘ کونال کھیمو‘ سنجے مشرا اور دیگر شامل ہیں۔ فلم کی ہدایات روہت شیٹھی دے رہے ہیں‘ فلم کی عکسبندی جلد ہی مکمل کرلی جائیگی۔

متعلق شازیہ عندلیب