درگاہ نظام الدین اولیاء کے گدی نشین ساتھی سمیت آج بھارت روانہ ہوں گے

اسلام آباد(مانیٹرنگ ڈیسک)پاکستان میں گمشدگی کے بعد منظر عام پر آنے والے بھارتی شہری درگاہ نظام الدین اولیاء کے گدی نشین آصف نظامی اور ان کے ساتھی ناظم نظامی آج بھارت واپس چلے جائیں گے‘ بھارتی وزیر خارجہ سشما سوراج نے لاپتہ ہونیوالے شہریوں سے رابطے کی تصدیق کرتے ہوئے کہا ہے کہ دونوں افراد محفوظ ہیں پیر کو واپس آجائینگے۔ دونوں بھارتی شہری6مارچ کو پاکستان کے دورے پر کراچی پہنچے تھے جبکہ15مارچ کو لاہور سے اچانک غائب ہوگئے تھے جس کے بعد وہ گزشتہ روز منظر عام پر آئے۔ دونوں افراد کا موقف تھا کہ وہ اندرون سندھ مریدوں کے پاس گئے تھے جہاں موبائل نیٹ ورک کی سہولت نہیں تھی اس لئے رابطہ ممکن نہ ہوسکا۔

متعلق امتیاز کاظمی