ممکنہ دہشت گرد حملوں کا خطرہ امریکہ کی اپنے شہریوں کو پاکستان کے غیر ضروری سفر سے محتاط رہنے کی ہدایت

واشنگٹن(آن لائن)امریکا نے اپنے شہریوں کو پاکستان کے غیر ضروری سفر سے محتاط رہنے کی ہدایت کی ہے۔ غیرملکی خبر رساں ادارے کے مطابق امریکی محکمہ خارجہ کی جانب سے جاری سفری ہدایت نامے میں کہا گیا ہے کہ ممکنہ دہشت گردانہ حملوں کے خدشے کے پیش نظر امریکی شہری پاکستان کے غیرضروری سفر سے گریز کریں۔ بیان میں کہا گیا ہے کہ اس وقت پاکستان کو اندرونی اور بیرونی دہشت گرد گروپوں سے سنگین خطرہ لاحق ہے اس لئے پاکستان میں موجود امریکی شہری بھی عوامی مقامات کے سفر کے دوران محتاط رہیں۔ بیان میں کہا گیا ہے کہ ایسے شواہد بھی ہیں کہ ملک میں دہشت گردانہ حملوں کے بعض متاثرین کو صرف امریکی ہونے کے باعث نشانہ بنایاگیا۔

متعلق امتیاز کاظمی