کبھی کسی فلم یا ایوارڈ کی بھیک نہیں مانگی، اکشے کمار

ممبئی(آن لائن)بالی ووڈ کے کھلاڑی اکشے کمار کا کہنا ہے کہ انہوں نے اپنے فنی سفر میں کبھی بھی کسی سے فلم یا ایوارڈ کی بھیک نہیں مانگی۔ بھارت کے سب سے بڑے فلمی ایوارڈز نیشنل فلم ایوارڈ کی جج صاحبان نے اکشے کمار کو فلم رستم کیلئے سال کے بہترین اداکار کا ایوارڈ دیا ہے لیکن کچھ لوگوں نے کھلاڑی کی اس جیت کی وجہ ایوارڈز کا اعلان کرنے والی جیوری کے سربراہ پریادرشن سے دوستی کو قرار دیا ہے لیکن اکشے کمار اور پریادرشن نے ان باتوں کی سختی سے تردید کی ہے۔

متعلق شازیہ عندلیب