اے ڈی خواجہ کی شکایت پر 2نجی ٹی وی چینلز کیخلاف کارروائی

دونوں چینلز پر 5لاکھ روپے جرمانہ عائد ٗ من گھڑت خبر پر معذرت بھی نشر کرنا ہوگی
اسلام آباد(اے پی پی)انسپکٹرجنرل پولیس سندھ اے ڈی خواجہ کی طرف سے دائر شکایات پر پیمرا شکایات کونسل سندھ کی سفارشات کی روشنی میں نجی ٹی وی چینلز ’’چینل24-‘‘ پر3لاکھ روپے اور ’’اب تک‘‘ پر2لاکھ روپے جرمانہ عائد کیا گیا ہے اور انتظامیہ کو ہدایات جاری کی گئی ہیں کہ آئی جی اے ڈی خواجہ کے خلاف غلط اور من گھڑت خبر چلانے پرناظرین سے معذرت بھی نشر کی جائے۔ پیمرا شکایات کونسل کے اجلاس میں ’’چینل24-‘‘ کے رپورٹر کی طرف سے 18دسمبر 2016ء کو ایک رپورٹ اور ’’اب تک‘‘ ے پروگرام ’’بے نقاب‘‘ میں جبکہ22دسمبر2016ء کو اینکر کی جانب سے اے ڈی خواجہ پر جھوٹے اور من گھڑت الزامات عائد کرنے کی شکایات کی سماعت کی گئی۔

متعلق شازیہ عندلیب