گورنمنٹ گرلز کالج خانیوال میں مقابلہ حسن قرأت و نعت خوانی کا انعقاد

گورنمنٹ گرلز کالج خانیوال میں یوتھ فیسٹیول کے سلسلہ میں ضلعی سطح 
کے مقابلہ حسن قرأت و نعت خوانی کا انعقاد

رپورٹ:  رضیہ رحمان
وزیر اعلیٰ پنجاب کے علمی وادبی پروگرام یوتھ فیسٹیول کے سلسلہ میں 12 اپریل 2017کوطالبات کے ما بین ضلعی سطح کے مقابلہ حسن قرأت و نعت خوانی کا گورنمنٹ پوسٹ گریجوایٹ کالج برائے خواتین خانیوال میں انعقاد ہوا جس کی صدارت سربراہ ادارہ محترمہ پروفیسر مسز زینب مسعود صاحبہ نے کی۔مہمان خصوصی یروفیسر مسز یاسمین اقبال صدر شعبہ اسلامیات اور مہمان اعزاز پروفیسر مسز روبینہ فضل صدر شعبہ عربی تھیں۔منصفین کے فرائض محکمہ اوقاف جہانیاں سے مولانا محمد اشفاق صاحب،کچہ کھوہ سے مولانا محمد اکمل چشتی صاحب اور میاں چنوں سے قاری محمد ریاض احمد صاحب نے انجام دئے۔نقابت کے فرائض محرمہ رضیہ رحمان صاحبہ صدر شعبہ اردو نے انجام دئے۔انہوں نے لغت اور تکنیک کے لحاظ سے “نعت”کے معنی ومفہوم پر روشنی ڈالتے ہوئے بتایا کہ پیغمبر اسلام حضرت محمد ﷺ کی تعریف،مدحت،توصیف،شمائل وخصائل کے نظمی انداز بیان کو نعت کہا جاتا ہے۔دیگر اصناف کسی ایک شخصیت کے لئے مخصوص نہیں جبکہ نعت صرف اور صرف حضرت محمد ﷺ کے اوصاف حمیدہ اور مدح کے لئے مخصوص ہے۔انہوں نے مقابلہ حسن قرأت ونعت خوانی کے دیگر قواعد وضوابط ئفصیل سے بیان کئے۔ نتائج کو غیر جانبدارانہ اور منصفانہ بنانے کے لئے انہوں نے طالبات کے صرف نام پکارے،ان کے اداروں کے نام نہ تو پکارے گئے،نہ ہی منصفین کرام کو فراہم کئے گئے۔
مقابلہ حسن قرأت میں ضلع خانیوال سے شرکت کرنے والی طالبات کے نام کچھ یوں ہیں:
شہناز اشرف میاں چنوں،انیسہ سرفراز تلمبہ،شمیلہ بی بی جہانیاں،مشعل نواز سرائے سدھو،اللہ رکھی کبیر والہ،قانتہ لیاقت پنجاب کالج خانیوال،ثمرین ہدایت بوائز کالج خانیوال،حنا کنول گرلز کالج خانیوال ۔
منصفین کرام کے فیصلہ کے مطابق شہناز اشرف میاں چنوں نے اول،حنا کنوال گرلز کالج خانیوال نے دوم اور مشعل نواز سرائے سدھو نے سوم پوزیشن حاصل کی۔
مقابلہ نعت خوانی میں مقدس نواز تلمبہ،نشرح حسین جہانیاں،اریج فاطمہ پنجاب کالج خانیوال،اریج فاطمہ بوائز کالج خانیوال،نعیم النساء گرلز کالج خانیوال،ثناء ظفر کبیر والہ،لاریب غنی میاں چنوں،اقراء جمیل سرائے سدھو نے شرکت کی۔منصفین کرام کے فیصلے کے مطابق نعیم النساء گرلز کالج خانیوال نے پہلی،مقدس نواز تلمبہ نے دوسری اور نشرح حسین جہانیاں نے تیسری پوزیشن حاصل کی۔
مقابلہ حسن قرأت میں اول آنے والی طالبہ شہناز اشرف میاں چنوں اور مقابلہ نعت خوانی میں اول آنے والی طالبہ نعیم النساء گرلز کالج خانیوال اب ڈویژن سطح کے مقابلوں میں ظلع خانیوال کی نمائندگی کرنے کی سعادت حاصل کریں گی۔
گورنمنٹ پوسٹ گریجوایٹ کالج برائے خواتین کی طالبات نعیم النساء سال سوم نے نعت خوانی میں اول اور حنا کنول سال اول نے حسن قرأت میں دوسری پوزیشن حاصل کی۔
نتائج کا اعلان کرتے ہوئے مولانا محمد اکمل چشتی صاحب اور مولانا محمدریاض صاحب نے وزیر اعلیٰ پنجاب میاں شہباز شریف صاحب کے علمی وادبی مقابلوں بالخصوص حسن قرأت ونعت خوانی کو ان مقابلوں میں شامل کرنے کے اقدام کو سراہا۔انہوں نے پوزیشن حاصل کرنے والی طالبات کو مبارک باد دیتے ہوئے مزید محنت کرنے اور ماہر فن قراء ونعت خوانوں سے مزید رہنمائی حاصل کرنے پر زور دیا۔انہوں نے کہا کہ حسن قرأت ونعت خوانی میں شرکت اللہ کی خوشنودی حاصل کرنے کے ساتھ ساتھ دنیاوی کامیابیوں کا باعث بھی بنتی ہے۔
صدر تقریب پروفیسر مسز زینب مسعود صاحبہ نے منصفین کرام کی تشریف آوری اور منصفانہ فیصلہ پران کا بکریہ ادا کیا۔انہوں نے پوزیشن حاصل کرنے والی طالبات،ان کی اساتذہ وسربراہان کو مبارک باد پیش کی۔علاوہ ازیں مقابلہ حسن قرأت ونعت خوانی کے کامیاب زنعقاد پر مسز یاسمین اقبال صدر شعبہ اسلامیات،مسز روبینہ فضل صدر شعبہ عربی اور مسز رضیہ رحمان صدر شعبہ اردو کو مبارک باد پیش کی۔
حسب روایت پروگرام کے اختتام پر حاضرین کے لئے ریفرشمنٹ کا اہتمام کیا گیا تھا۔
رپورٹ:

متعلق ویب ڈیسک