ایرانی سفارتخانے کی عذیر بلوچ سے تعلق کی تردید

اسلام آباد( مانیٹرنگ ڈیسک) ایران نے عذیر بلوچ سے تعلق کی تردید کردی۔ ایرانی سفارتخانے کی طرف سے جاری بیان میں کہا گیا ہے کہ بے بنیاد افواہوں جن میں عذیر بلوچ کا تعلق ایرانی اداروں سے جوڑا گیا ہے کی پر زور تردید کی جاتی ہے۔ اس طرح کی بے بنیاد باتوں کا مقصد رائے عامہ کی گمراہی ہے اور یہ عمل دونوں ممالک کی دوستی و بھائی چارے کی روح کے منافی ہے۔ افواہیں دونوں دوست برادر ممالک کے درمیان جاری تعلقات سے مطابقت نہیں رکھتیں۔

متعلق امتیاز کاظمی