راکھی ساونت کی برقعہ پہننے کی ویڈیو سامنے آگئی

وڈیو سوشل میڈیا پر تیزی سے وائرل ہو رہی ہے
عبایا میں میری شخصیت اچھی لگ رہی تھی، اداکارہ
دوحہ(نیٹ نیوز)بالی ووڈ کی ڈرامہ کوئین راکھی ساونت کی برقعہ پہننے کی وڈیو سامنے آئی ہے جس نے ان کے مداحوں کو حیرت میں مبتلا کردیا ہے۔ بالی ووڈ آئٹم گرل راکھی ساونت اپنے لباس اور متنازعہ بیانات کے باعث خاصی شہرت رکھتی ہیں یہی وجہ ہے کہ اداکارہ ہمیشہ سے ہی شہ سرخیوں میں رہتی ہیں لیکن اب ان کی برقعہ اوڑھے وڈیو نے تہلکہ مچادیاہے۔ راکھی ساونت کی برقعہ اوڑھے وڈیو سوشل میڈیا پر تیزی سے وائرل ہورہی ہے جس میں دیکھا جاسکتا ہے کہ اداکارہ نے مکمل طور پر عبایا پہن رکھا ہے۔ وڈیو میں راکھی نے بتایا کہ قطرمیں پرفارم کرنے کیلئے پہنچی ہوں جہاں غیرمناسب لباس پہننے پر حکومت کی جانب سے پابندی ہے جس کی وجہ سے برقعہ اوڑھ رکھا ہے جبکہ تقریب میں بھی اسی طرح پرفارم کرنا ہے تاہم عبائے میں میری شخصیت بھی اچھی لگ رہی ہے۔ آئٹم گرل کی یہ وڈیو گزشتہ سال قطر کے دورے کی ہے جو اب تیزی سے سوشل میڈیا پر وائرل ہورہی ہے جس پر مداحوں کی جانب سے بھی ملے جلے ردعمل کا اظہار کیا گیاہے۔

متعلق شازیہ عندلیب