پریانیکا فلم فیسٹیول کی جج بنیں گی

لاس اینجلس(نیٹ نیوز)بالی ووڈ اداکارہ پریانکا چوپڑا ٹریبیکا فلم فیسٹیول کے16ویں ایڈیشنل کیلئے جیوری رکن منتخب ہوگئیں۔ذرائع ابلاغ کے مطابق19 تا30 اپریل تک جاری رہنے والے فیسٹیول کی ایوارڈ تقریب27 اپریل کو بی ایم سی سی ٹریبیکا آرٹس سینٹر میں منعقد ہوگی۔ جیوری اراکین میں فلمساز ایمی برگ‘ اداکار زچرے کوانئنو‘ ویلیم ڈافوئے‘ پریانکا چوپڑا اور دیگر شامل ہیں۔ فیسٹیول کی میزبانی مچل رپارٹ کریں گے۔

متعلق شازیہ عندلیب