…مسلمانوں کو دبانے کی ساز ش… بھار ت میں مندر سے گائے کے بچھڑے کا سر ملنے پر احتجاج

الٰہ آباد میں ہندو تنظیموں نے مظاہرے شروع کردئیے ٗ صورتحال کنٹرول کرنے کیلئے پولیس کی نفری طلب کرلی گئی
الٰہ آباد(آن لائن)بھارتی ریاست اترپردیش میں واقع ایک مندر سے گائے کے بچھڑے کا سر ملنے کے بعد صورتحال کشیدہ ہوگئی جبکہ ہندو انتہا پسندوں نے اس واقعے کے بعد احتجاجی مظاہرے شروع کردیے ہیں‘ صورتحال کو کنٹرول کرنے کیلئے علاقے میں پولیس کی بھاری نفری بھیج دی گئی ہے۔ بھارتی میڈیا کے مطابق بچھڑے کا سر الٰہ آباد کے علاقے شیوکنی میں واقع مندر اکھلیشور ماہدیو کی انتظامیہ نے فوراً پولیس کو اطلاع دی۔ ہندو تنظیموں نے احتجاجی مظاہرے شروع کردیے اور واقعے میں ملوث ملزمان کو گرفتار کرنے کا مطالبہ کیا۔ کسی بھی ناخوشگوار واقعے سے نمٹنے کیلئے مندر کے قریب ایک نجی تعلیمی ادارے کو بند کرادیاگیا۔

متعلق امتیاز کاظمی