کامیابی لوگوں کو برباد کر دیتی ہے، سوناکشی

اپنی فلم کی کامیابی پر شور مچاتی ہوں، نہ ناکامی پر روتی ہوں
غلطیوں سے سبق سیکھنا ضروری ہے، بالی ووڈ اداکارہ کا انٹر ویو
ممبئی (نیٹ نیوز)بالی ووڈ اداکارہ سوناکشی سنہا اس بات پر یقین رکھتی ہیں کہ ناکامی سے زیادہ کامیابی لوگوں کو برباد کرتی ہے۔ اداکارہ کا کہنا ہے کہ وہ اپنی فلم کی کامیابی پر نہ چھت پر چڑھ کر شور مچاتی ہیں اور نہ ناکامی کی صورت میں اندھیرے میں بیٹھ کر روتی ہیں۔ اپنی نئی آنے والی فلم ’نور‘ کی تشہیر کے موقع پر سوناکشی سنہا نے کہا کہ میری پرورش اس انداز میں ہوئی ہے کہ میں کامیابی اور ناکامی کو یکساں انداز میں لیتی ہوں۔ کسی نے ایک بار کہا تھا کہ ’کامیابی آپ کو ناکامی سے زیادہ برباد کرتی ہے‘ اس لئے یہ بہت ضروری ہے کہ غلطیوں سے سبق سیکھا جائے‘ جب مجھے بڑی کامیابی حاصل ہوتی ہے‘ میں شور نہیں مچاتی کہ میری فلم ہوٹ گئی اور ناکامی پر کونے میں بیٹھ کر رونادھونا نہیں کرتی۔ اداکارہ نے مزید کہا کہ ناکامی اور کامیابی دونوں صورتوں میں آپ کو آگے بڑھ جانا چاہیے اور آئندہ فلم پر توجہ دینی چاہیے۔

متعلق شازیہ عندلیب