فیس بک میسنجر میں کئی نئی تبدیلیاں متعارف

گزشتہ سال اس کانفرنس کے دوران میسنجر میں چیٹ بوٹس متعارف کرانے کا اعلان کیا گیا تھا اور ان کی تلاش اور استعمال کو آسان بنانے کے لیے تبدیلیاں کی گئی ہیں۔

فیس بک کے مطابق میسنجر میں ڈسکوری نامی فیچر لایا جارہا ہے جس کے لیے ہوم اسکرین پر ایک نیا ٹیب ڈسکوری کے نام سے متعارف کرایا جائے گا، جس پر کلک کرنے پر صارفین بوٹس، ٹرینڈنگ بوٹس اور نئے بوٹس کو تلاش کرسکیں گے۔

اس کا مقصد یہ ہے کہ لوگ فیس بک بوٹس کو براﺅز کریں اور ایسا کرنے پر وہ استعمال بھی ضرور کریں گے۔

اسی طرح چیٹ ایکسٹیشنز نامی فیچر بھی لایا گیا ہے جس کے ذریعے آپ دوستوں کے ساتھ گانے شیئر کرسکیں گے جبکہ ریسٹورنٹس میں ٹیبل بک کروا سکیں گے تاہم یہ فیچر پاکستان میں آتا ہے یا نہیں یہ کہنا مشکل ہے۔

اسی طرح فیس بک میسنجر کے ڈیجیٹل اسسٹنٹ ایم کو بھی بہتر بنایا جائے گا جو کہ چیٹ کے دوران خودکار طور پر مشورے دے گا جبکہ مختلف سروسز کے استعمال میں مدد بھی دے گا۔

ایک اور فیچر کیو آر کوڈ کا ہے جسے میسنجر کیمرہ کے ذریعے استعمال کرکے اسپیشل میسنجر کوڈز کو اسکین کیا جاسکے گا اور برانڈز کے بوٹس سے کنکٹ ہونا ممکن ہوجائے گا۔

اسی طرح میسنجر میں ایک گیم ٹیب بھی لایا جارہا ہے جس میں بتایا جائے گا کہ وہاں کیا کچھ دستیاب ہے۔

متعلق تعارف اللہ خاوری