آج شاعر مشرق اور مفکر پاکستان ڈاکٹر علامہ محمد اقبال کا 79واں یوم وفات ہے

کراچی -مفکرپاکستان شاعر مشرق ڈاکٹرسر علامہ محمد اقبال کا 79واں یوم وفات آج 21 اپریل بروزجمعہ ملک بھر میں انتہائی عقیدت واحترام سے منایاجارہا ہے۔

شاعر مشرق علامہ اقبال 9 نومبر 1877 کو سیالکوٹ میں پیدا ہوئے،فلسفیانہ اور مفکرانہ سوچ اور دور اندیشی جیسی خصوصیات نے اقبال کی شاعری کو عارفانہ مقام بخشا، ادرویشانہ انداز اور دنشورانہ فکر نے اقبال کی شاعری کو اس طرح نکھا را جس کی نظیر نہیں ملتی۔ زبورعجم، ارمغان حجاز، شکوہ، جواب شکوہ، اور بال جبریل جیسے شاہکار مجموعہ کلام نے ادب کو ایک نیا دوام بخشا۔

متعلق نامہ نگار