قومی اسمبلی میں اپوزیشن کا احتجاج،وزیراعظم سے مستعفی ہونے کا مطالبہ

قومی اسمبلی کا ہنگامہ خیزا جلاس  ، اپوزیشن ارکان نے ایجنڈے کی کاپیاں پھاڑ دیں اور  گونواز گو کے نعرےلگاتے ہوئے اسپیکرے کے ڈائس کے سامنےاحتجاجاً کھڑے ہوگئے۔

قائم مقام اسپیکر قومی اسمبلی نے اپوزیشن کے شورشرابے کے باعث اجلاس غیر معینہ مدت کے لیے ملتوی کردیا۔اپوزیشن لیڈر خورشید شاہ نے اظہار خیال کرتے ہوئے کہا کہ پاناما لیکس کیس کے فیصلے کے بعد وزیراعظم کو مستعفی ہوجانا چاہیے۔قومی اسمبلی کا اجلاس شروع ہوا تو حکومتی ارکان  کی بڑی تعداد غیر حاضر رہے، وفاقی وزیر رانا تنویر اور شیخ آفتاب نے اظہار خیال کیا تو اپوزیشن ارکان نشستوں سے کھڑے ہوکر گو نواز گو کے نعرے لگانا شروع کردیے۔

Print Friendly

متعلق سرفرازاحمد عباسی