ڈالر گرلر ایان علی کے بلاول ہائوس سے رابطوں کا انکشاف

ماڈل نے بلاول ہائوس کے اندر سے 14کالز کی تھیں
تحقیقاتی اداروں نے کالز کا ڈیٹا حاصل کرلیا
تین مختلف پاسپورٹوں پر غیر ملکی سفر کرتی رہی ہیں
کراچی(مانیٹرنگ ڈیسک)منی لانڈرنگ کیس میں ملوث ڈالر گرل ایان علی کے بلاول ہائوس کے ساتھ رابطوں کے انکشافات سامنے آئے ہیں۔ ذرائع نے بتایا کہ ایان علی نے بلاول ہائوس کراچی کے اندر سے14کالز کیں جبکہ کراچی کے7مختلف علاقوں میں بھی وہ کالز کرتی رہیں۔ ان علاقوں میں ڈی ایچ اے‘ گلستان جوہر اور کلفٹن شامل ہیں جہاں سے ایان علی نے اندرون و بیرون ملک کالز کیں۔ ایان علی نے یہ کالز اپنے زیراستعمال فون نمبر سے کیں اور اسی نمبر سے دبئی کے ایک نمبر پر بھی رابطہ کیا۔ ذرائع کا کہنا ہے کہ اب تحقیقاتی اداروں نے ان کالز کا ڈیٹا حاصل کرلیا ہے کہ ایان علی نے کونسے نمبروں اور کہاں سے بیٹھ کر یہ کالز کیں۔ ایان علی کے بارے میں یہ بھی انکشاف سامنے آئے ہیں کہ وہ2010 کے دوران 3مختلف پاسپورٹس سے غیرملکی دورے کرتی رہیں اور اس نے بیرون ملک جانے کیلئے کراچی میں جناح انٹرنیشنل ایئرپورٹ کو بھی استعمال کیا۔ اب تحقیقاتی ادارے اس حوالے سے تحقیقات کررہے ہیں۔ ایان علی سے برآمد ہونے والی کرنسی کس کی تھی اور اس نے وہ کرنسی کس کے حوالے کرنا تھی۔ کرنسی اسمگلنگ کیس کی ملزمہ ماڈل ایان علی کے غیرملکی دوروں کے اخراجات ملک کی ایک اہم شخصیت کی طرف سے ادا کرنے کا انکشاف ہوا ہے جبکہ دوران تفتیش قبضے میں لی گئی دستاویزات سے پتہ چلا ہے کہ ماڈل کے پیچھے کئی اہم شخصیات ہیں۔

متعلق شازیہ عندلیب