مقابلہ حسن سائنسدان کارا میک کلا مس امریکا بن گئیں

واشنگٹن(نیٹ نیوز)امریکا کی سائنسدان حسینہ کارا میک کلا نے مس یو ایس اے کا مقابلہ حسن جیت لیا۔ امریکی شہر لاس ویگاس کے مینڈلا بے کنونشن سینٹر میں منعقدہ سالانہ مقابلہ حسن ’مس یو ایس اے‘ میں 25 سالہ کارا میک کلا فاتح قرار پائیں جوکہ مقابلے میں ڈسٹرک آف کولمبیا کی نمائندگی کررہی تھیں۔ مس کارا کیمسٹری میں ڈگری ہولڈر ہیں اور امریکی نیوکلیئر ریگولیٹری کمیشن میں کام کرتی ہیں ان کو اپنی جیسی 50 حسیناؤں سے سخت مقابلہ درپیش تھا۔

متعلق شازیہ عندلیب