مارننگ شو میں قابل اعتراض مواد نشر کرنے پر 10لاکھ روپے جرمانہ

اسلام آباد( مانیٹرنگ ڈیسک) پاکستان الیکٹرانک میڈیا ریگولیٹری اتھاڑٹی (پیمرا) نے مارننگ شو ’’ آپ کا ساحر‘‘ کے14مارچ 2017 ء کے پروگرام میں قابل اعتراض مواد نشر کرنے پر 10لاکھ روپے جرمانہ عائد کردیا ۔اس حوالے سے پیمرا نے ٹی وی ون کو مورخہ15 مارچ2017 ء کو اظہار وجوہ کا نوٹس جاری کیا تھا جس چینل انتظامیہ کو29مارچ2017 ء تک جواب داخل کرنے کا حکم صادر کیا تھا اور ذاتی شنوائی کیلئے بھی مورخہ 13اپریل2017 کو بلایا تھا ۔ چینل کی طرف سے موصول ہونیوالے جواب‘ ذاتی شنوائی پر پیمرا کمیٹی کی سفارشات کی روشنی میں پیمرا آرڈیننس2002 اور پیمرا ترمیمی ایکٹ2007 ء کے سیکشن20(c)(F) ‘پیمرا رولز 2009 رول(1)15 اور پیمرا ضابطہ اخلاق برائے الیکٹرانک میڈیا2015 کی شقوں(E) (1) 5,3 اور17 کی خلاف ورزی پر 10 لاکھ جرمانہ عائد کیا ہے۔

متعلق شازیہ عندلیب