رجنی کانت کو فلم میں حاجی مستان کا کردارادا کرنے پر دھمکیاں

ممبئی(نیٹ نیوز) سپر اسٹار رجنی کانت کو نئی فلم میں گینگسٹر کا کردار ادا کرنے پر قتل کی دھمکیاں مل رہی ہیں۔ بھارتی میڈیا کے مطابق رجنی کانت اپنی اگلی فلم ’’پارجیتھ‘‘ کی شوٹنگ میں مصروف ہیں جس کی کہانی جرائم پیشہ گروہ کے گرد گھومتی ہے لیکن رجنی کانت اس فلم میں کام کرنے کی وجہ سے ایک مشکل سے دوچار ہوگئے ہیں کیونکہ فلم نگری میں یہ بات پھیلی ہوئی ہے کہ مذکورہ فلم کی کہانی درحقیقت ماضی میں ممبئی کے انڈر ورلڈ ڈان حاجی مستان کی حقیقی کہانی ہے۔ فلم کی کہانی کے حوالے سے پھیلی ہوئی خبروں کے بعد رجنی کانت کو حاجی مستان کے بیٹے کی طرف سے ایک خط ملا ہے جس میں دھمکی دیتے ہوئے کہا گیا ہے کہ اگر فلم میں حاجی مستان کا منفی تاثر پیدا کرنے کی کوشش کی گئی تو یہ ان کیلئے اچھا نہیں ہوگا۔

متعلق شازیہ عندلیب