انڈونیشیا ‘ ہم جنس پرست مردوں کو85 لاٹھیاں مارنے کا حکم

جکارتہ( مانیٹرنگ ڈیسک) انڈونیشیا کی شرعی عدالت نے دو ہم جنس پرست مردوں کو سرعام 85 لاٹھیاں مارنے کا حکم دیا۔ جس پر عمل درآمد آئندہ ہفتے کیا جائیگا۔ صوبہ آچہ کی عدالت نے20 اور23 سال کے نوجوانوں کو85 ڈنڈے مارنے کا حکم دیا ہے۔ دونوں نوجوانوں کو مارچ کے آخر میں بند آچے سے گرفتار کیا گیا تھا۔ چیف پراسیکیوٹر گلمائنی کا کہنا تھا کہ ان نوجوانوں کی سزائوں پر عملدرآمد آئندہ ہفتے ماہ رمضان سے قبل ہی کیا جائیگا۔

متعلق امتیاز کاظمی