سعودی پولیس کی بکتر بند گاڑی پر راکٹ حملہ‘ اہلکار جاںبحق

ریاض(این این آئی) سعودی عرب کے مشرقی شہر القطیف میں پولیس کی بکتر بند گاڑی پر راکٹ سے حملے کے نتیجے میں ایک اہلکار جاںبحق اور5افرادزخمی ہوگئے۔ سعودی وزارت داخلے کے مطابق دہشت گردوں نے گزشتہ رات گئے ماسورہ کے علاقے میں پولیس بکتر بند گاڑی کو آر پی جی میزائل سے نشانہ بنایا۔ واقعہ میں ایک اہلکار موقع پر جاںبحق اور5افراد زخمی ہوئے ہیں۔

متعلق امتیاز کاظمی