مفتی قوی اور میرا کیا کرنے جارہے ہیں؟ آپ کے پیروں تلے زمین نکل جائے گی!

Image outcome for mufti qavi and meera

لاہور -پاکستان شوبز انڈسٹری کی متنازعہ ترین اداکارہ میرا ایک نئے ٹی وی شو کی میزبانی کرنے کی جا رہی ہے لیکن یہ کوئی عام شو نہیں بلکہ رمضان شو ہے جو نجی ٹی وی چینل 7 نیوز پر نشر ہو گا۔

دلچسپ امر یہ ہے کہ اس شو میں ان کا ساتھ دینے کیلئے مفتی عبدالقوی بھی موجود ہوں گے جنہیں مرحومہ قندیل بلوچ کیساتھ سامنے آنے والی تصاویر سے خاصی شہرت ملی۔ اگرچہ مفتی عبدالقوی اس سے پہلے اپنے ”فتوﺅں“ کے باعث شہرت حاصل کر چکے تھے تاہم قندیل بلوچ کیساتھ سامنے آنے والی تصاویر نے تو ان کی شہرت کو ”چار چاند“ لگا دئیے۔

ایسا معلوم ہوتا ہے کہ نجی ٹی وی ریٹنگ بڑھانے کی خواہش رکھتا ہے اور اسی وجہ سے اس شو کیلئے میرا اور مفتی عبدالقوی کا انتخاب کیا گیا ہے تاہم اب دیکھنا یہ ہے کہ عوام کو یہ کتنا پسند آتا ہے۔ واضح رہے کہ اس سے قبل وینا ملک نے بھی رمضان شو شروع کیا تھا جو عوام کی جانب سے ملنے والی شکایات کے باعث صرف 4 روز بعد ہی بند کر دیا گیا ۔ خیر! دیکھتے ہیں کہ اب 7 نیوز اس شو کو کتنے دن چلا پاتا ہے :-

متعلق نامہ نگار