چیمپئنز ٹرافی کے لیے قومی ٹیم کی نئی کٹ متعارف

میگا ایونٹ کے لیے گرین شرٹس کی نئی کٹ میں گہرے اور ہلکے سبز رنگ کا استعمال کیا گیا ہے۔ فوٹو : فائلمیگا ایونٹ کے لیے گرین شرٹس کی نئی کٹ میں گہرے اور ہلکے سبز رنگ کا استعمال کیا گیا ہے۔ فوٹو : فائل

میگا ایونٹ کے لیے گرین شرٹس کی نئی کٹ میں گہرے اور ہلکے سبز رنگ کا استعمال کیا گیا ہے۔ فوٹو : فائل

دبئی: آئی سی سی چیمپئنز ٹرافی کےلیے پاکستان کرکٹ ٹیم کی نئی یونیفارم متعارف کروا دی گئی۔

میگا ایونٹ کے لیے گرین شرٹس کی نئی کٹ میں گہرے اور ہلکے سبز رنگ کا استعمال کیا گیا ہے اور اس پر پی سی بی لوگو کے ساتھ آئی سی سی چیمپئنز ٹرافی 2017 کا لوگو بھی نمایاں ہے۔ علاوہ ازیں قومی ٹیم کے کھلاڑیوں کو ٹریننگ کے دوران استعمال ہونے والی کٹس بھی فراہم کر دی گئی ہیں جن میں سبز اور سرمئی رنگ کا استعمال کیا گیا ہے جو دیکھنے میں بہت دیدہ زیب ہے۔ کٹ کے اگلے حصے پر پی سی بی لوگو اور اسپانسر جبکہ عقبی حصے پر اسپانسر کا لوگو نمایاں ہے۔

اس خبر کو بھی پڑھیں : چیمپئنز ٹرافی کے لیے قومی کرکٹرز کی فٹنس جانچ لی گئی

شائقین قومی ٹیم کی نئی وردی کو پسندیدگی کی نظر سے دیکھ رہے ہیں۔ گرین شرٹس کی نئی کٹ کے ساتھ میگا ایونٹ میں پہلی انٹری برمنگھم میں روایتی حریف بھارت کے خلاف مقابلے میں ہوگی۔

متعلق صالیحہ ناصر