’’لگے رہیں شہریار صاحب‘‘ وزیر اعظم نے چیئرمین بورڈ کو تھپکی دیدی

 جون میں آئی سی سی کی اہم میٹنگ میں شرکت کروںگا، جانشین کا فیصلہ کرنے کیلیے الیکشن بورڈ آئین کے مطابق ہوںگے۔ فوٹو : اے ایف پی/فائل جون میں آئی سی سی کی اہم میٹنگ میں شرکت کروںگا، جانشین کا فیصلہ کرنے کیلیے الیکشن بورڈ آئین کے مطابق ہوںگے۔ فوٹو : اے ایف پی/فائل

 جون میں آئی سی سی کی اہم میٹنگ میں شرکت کروںگا، جانشین کا فیصلہ کرنے کیلیے الیکشن بورڈ آئین کے مطابق ہوںگے۔ فوٹو : اے ایف پی/فائل

 کراچی: وزیر اعظم نے بطورچیئرمین پی سی بی شہریارخان کو عہدے کی معیاد مکمل کرنے کیلیے تھپکی دے دی۔

کرکٹ بورڈ چیف شہریارخان نے مارچ کے اواخر میں اپنا استعفیٰ سرپرست اعلیٰ وزیر اعظم کو ارسال کر دیا تھا، ان کی جگہ نجم سیٹھی کا عہدہ سنبھالنا یقینی تھا کہ اچانک سیاسی محاذ گرم ہونے سے یہ معاملہ ٹھنڈا پڑ گیا، گزشتہ دنوں پھر اس حوالے سے اطلاعات گردش میں رہیں تاہم اب یہ یقینی ہو چکا ہے کہ شہریار خان اپنے عہدے کی میعاد مکمل کریں گے۔

ذرائع کے مطابق انھوں نے گزشتہ روز سینئر بورڈ حکام اورگورننگ بورڈ ارکان کو ایک ای میل ارسال کی، اس میں شہریارخان نے تحریر کیاکہ گزشتہ دنوں وزیراعظم کے سیکریٹری فواد حسن فواد نے مجھے فون کر کے بتایا کہ میرا استعفیٰ موصول ہو چکا مگر اس پر کوئی ایکشن لینے کا حکم نہیں ملا ہے۔ لہذا یہ فیصلہ ہو گیا کہ مجھے بطور چیئرمین پی سی بی اگست 2017تک اپنے عہدے کی معیاد مکمل اور جون میں آئی سی سی کی اہم سالانہ جنرل میٹنگ میں اسی حیثیت سے شرکت کرنی چاہیے، میرے جانشین کا فیصلہ کرنے کیلیے الیکشن بورڈ آئین کے مطابق ہوں گے۔

دوسری جانب شہریارخان نے اپنے رفقا کو بتایا کہ میں آئی سی سی میٹنگ میں شرکت کیلیے 30 مئی کو لندن روانہ ہو رہا ہوں، انگلینڈ میں پاکستانی ٹیم کے چیمپئنز ٹرافی اور ویمنز اسکواڈ کے ورلڈکپ میچز بھی دیکھوں گا، میری وطن واپسی 15 جولائی کو ہوگی، اس دوران انگلینڈ سے بذریعہ فون اور ای میل رابطے کیلیے دستیاب ہوں گا، انھوں نے بتایا کہ گورننگ بورڈ کی اگلی میٹنگ 18 جولائی کو متوقع تاہم اس کی تصدیق ہونا باقی ہے تاہم بورڈ کا سالانہ اجلاس عام25 مئی کو ہوگا۔

متعلق صالیحہ ناصر