سرکاری ملازمین کو اکٹھی 10 چھٹیوں کی خوشخبری مل گئی!

سرگودھا -محکمہ موسمیات کی جانب سے عید 26 جون بروز سوموار ہونے کی پیشگوئی پر سرکاری ملازمین پورا ہفتہ عید کی تعطیلات منائیں گے۔ جمعۃ الوداع پر وفاقی اداروں کے ملازمین کو عید کی تعطیلات دیدی جائینگی کیونکہ ہفتہ اور اتوار کوتمام وفاقی ادارے بند رہتے ہیں 28۔27۔26 جون کو عید کی تعطیلات ہیں سرکاری ملازمین کی بڑی تعداد نے 29 اور 30 جون کی تعطیلات کیلئے ابھی سے درخواستیں دینا شروع کردی ہیں جس پر سرکاری ملازمین کی اکثریت 10 دن تک عید کی تعطیلات منائے گی :-

متعلق نامہ نگار