عمران خان نے عید کے بعد قوم کو خوشخبری دینے کا اعلان کر دیا !

14

کراچی ۔ چیرمین پی ٹی آئی عمران خان کا کہنا ہے کہ کرپشن کرنے والوں کے والوں کے پاس اب بھاگنے کا کوئی راستہ نہیں  بچا ہے اور ان کا احتساب ہو کر ہی رہے گا جب کہ عید کے بعد قو م کو ایک خوشخبری ملنے والی ہے۔

کراچی ائیرپورٹ پر میڈیا کے نمائندوں سے بات  کرتے ہوئے چیرمین تحریک انصاف عمران خان کا کہنا تھا کہ جے آئی ٹی ایف آئی اے کے سابق ڈائریکٹر کو طلب کرے اس کے پاس شریف خاندان کی کرپشن کے مضبوط ثبوت موجود ہیں، جے آئی ٹی انعام الرحمان کو بیان ریکارڈ کرانے کے لیے طلب کرے جب کہ منی ٹریل قطری نے نہیں  کی بلکہ اس میں  شریف خاندان ملوث ہے اور اس حوالے سے اسحاق ڈار کا بیان ریکارڈ پر ہے۔ انہوں نے کہا کہ قطری خط فراڈ ہے اور قطری شہزادہ بیان ریکارڈ کرنے کبھی بھی پاکستان نہیں آئے گا۔

عمران خان نے کہا کہ ملک میں ایک ہی الائنس ہے جو کرپٹ مافیا کے خلاف ہے، ایک طرف کرپٹ مافیا ہے اور دوسری طرف قوم ہے جب کہ کرپٹ مافیا عوام کے پیسے چوری کرکے ملک سے باہر بھیج رہے ہی، قوم اس کرپٹ مافیا  کے خلاف کارروائی  چاہتی ہے۔ انہوں نے کہا کہ فتح حق وسچ کی ہوگی اور جلد کرپٹ مافیا اور کرپشن میں ملوث سیاست دانوں سے قوم کو نجات ملے گی جب کہ عید کے بعد قو م کو ایک خوشخبری ملنے والی ہے۔

بھارت کو تاریخی شکست دینے پر عمران خان کا کہنا تھا کہ پچھلے دنوں کرکٹ ٹیم کی کارکردگی بہتر نہ ہونے کی وجہ سے قوم مایوس تھی لیکن اب پاکستانی کرکٹ ٹیم نے آج بہترین کارکردگی کامظاہرہ کیا جس پر میں انہیں مبارکباد دیتا ہوں:۔

متعلق نامہ نگار