لندن میں شائقین نے نجم سیٹھی کو گھیر لیا، گو نواز گو کے نعرے

پولیس نے مجھے وہاں سے بحفاظت نکلنے میں مدد دی، نجم سیٹھی۔ فوٹو: فائلپولیس نے مجھے وہاں سے بحفاظت نکلنے میں مدد دی، نجم سیٹھی۔ فوٹو: فائل

پولیس نے مجھے وہاں سے بحفاظت نکلنے میں مدد دی، نجم سیٹھی۔ فوٹو: فائل

 لندن: آئی سی سی چیمپئنز ٹرافی میں پاکستان ٹیم کی روایتی حریف بھارت کو شکست کے بعد اسٹیڈیم سے باہر جاتے ہوئے پاکستانی شائقین نے پی سی بی ایگزیکٹو کمیٹی کے چیئرمین نجم سیٹھی کو گھیر لیا اور ”گو نواز گو“ کے نعرے لگائے۔

نجم سیٹھی نے سوشل میڈیا ٹویٹ کیا کہ پی ٹی آئی کارکنوں کے ایک گروپ کی جانب سے میرے ساتھ بدسلوکی ہوئی اور دھکے دیئے گئے، پولیس نے مجھے وہاں سے بحفاظت نکلنے میں مدد دی۔

پی ٹی آئی کے آفیشل ٹویٹر ہینڈلز پر شیئر کی گئی ایک وڈیو میں دیکھا جا سکتا ہے کہ سٹیڈیم سے باہر آتے ہوئے پاکستانی شائقین ”گو نواز گو“ کے نعرے لگا رہے ہیں جبکہ نجم سیٹھی کو پولیس اہلکار باہر نکلنے میں مدد دے رہے ہیں۔

متعلق صالیحہ ناصر