کے ڈی اے کے بجٹ میں رہائشی اسکیموں کیلئے رقم مختص کرنے کی ہدایت

گورننگ باڈی کے آئندہ اجلاس میں بجٹ منظور کرنے کیلئے پیش کردیا جائے گا‘ ناصر عباس
کراچی(اسٹاف رپورٹر)ڈائریکٹر جنرل ادارہ ترقیات کراچی سید ناصر عباس نے کہا ہے کہ کراچی ڈیولپمنٹ اتھارٹی آئندہ مالی سال 2017-2018 ء بجٹ کی تیاری کا عمل آخری مراحل میں ہیں اور آئندہ گورننگ باڈی اجلاس کے دوران کے ڈی اے رواںمالی سال بجٹ 2017-2018 ء منظوری کے لئے پیش کردیا جائے گا۔ یہ بات ڈی جی کے ڈی اے سید ناصر عباس نے سوک سینٹر میں موجود کانفرنس روم میں بجٹ اجلاس کی صدارت کرتے ہوئے کہی۔ اس موقع پر ڈائریکٹر فنانس شمشیر احمد خان اور ڈائریکٹر بجٹ لیاقت علی خان نے ڈی جی کے ڈی اے سید ناصر عباس کو بجٹ سے متعلق تفصیلی بریفنگ دی۔ ڈی جی کے ڈی اے سید ناصر عباس نے ڈائریکٹر بجٹ لیاقت علی خان کو ہدایت دیتے ہوئے کہا کہ کے ڈی اے بجٹ میں خصوصاً صارفین کے لئے نئی رہائشی ہائوسنگ اسکیموں اور ترقیاتی کاموں کے لئے رقوم مختص کی جائے تاکہ رواں سال کے دوران شہر بھر میں زیادہ سے زیادہ ترقیاتی منصوبے شروع اور مکمل کئے جاسکیں۔ بعدازاں ڈی جی کے ڈی اے سید ناصر عباس نے ڈائریکٹر فنانس شمشیر احمد خان کو احکامات جاری کئے کہ عید الفطر سے قبل کے ڈی اے افسران و ملازمین کو ایڈوانس تنخواہ کی ادائیگی یقینی بنانے کے لئے عملی اقدامات کئے جائیں۔

متعلق نامہ نگار