خوبصورت اور دلکش اداکارہ ہیں رنبیر نے ماہرہ خان سے دل کی بات کہہ دی

بیروت ایوارڈ حاصل کرنے کے بعد پاکستانی اداکارہ کے چرچے بڑھ گئے
بھارتی اداکاربھی پاکستانی ہیروئن کے دیوانے ہوگئے
ممبئی( نیٹ نیوز) بالی ووڈ کے چاکلیٹی ہیرو رنبیر کپور نے پاکستانی اداکارہ ماہرہ خان کے بارے میں اپنے دل کی بات بتاتے ہوئے کہا ہے کہ ماہرہ خان بہت خوبصورت اور دلکش اداکارہ ہیں۔ ماہر ہ خان کو بے پناہ پناہ حسن اور دلکش خدوخال کے باعث حال ہی میں بیروت انٹرنیشنل ایوارڈ فیسٹیول میں دو ایوارڈز سے نوازا گیا ہے۔ پاکستان‘بھارت سمیت بین الاقوامی میڈیا بھی ماہرہ کی خوبصورتی کے چرچے زور وشور سے جاری ہیں جبکہ بالی ووڈ کے نامور اداکار رنبیر کپور بھی ان کے دیوانے ہوگئے ہیں‘ کہتے ہیں انسان کے دل کی بات کبھی نہ کبھی اس کی زبان پر آہی جاتی ہے ایسا ہی کچھ ہوا رنبیر کپور کے ساتھ حال ہی میں ایک انٹرویو کے دوران رنبیر کپور ماہرہ خان کے حوالے سے اپنے دل کی بات زبان پر لے آئے ہیں۔ اداکارہ کترینہ کیف اور رنبیر نے اپنی فلم ’’ جگا جاسوس‘‘ تشہیر کے سلسلے میں ایک انٹرویو کے دوران میڈیا نمائندے کی جانب سے پوچھے جانیوالے سوالوں کے مزاحیہ جوابات دیئے۔ جب رنبیر سے پوچھا گیا کہ بالی ووڈ کی سب سے خوبصورت اداکارہ کون سی ہیں تو انہوں نے اداکارہ شردھا کپور اور عالیہ بھٹ کے ساتھ پاکستانی اداکارہ ماہرہ خان کا نام بھی لیا اور کہا کہ ماہرہ خان بہت خوبصورت اور دلکش اداکارہ ہیں۔

متعلق شازیہ عندلیب