سعودی عرب گھر میں آگ لگنے سے 11غیر ملکی مزدور ہلاک

ریاض( مانیٹرنگ ڈیسک) سعودی عرب میں غیر ملکی مزدوروں کے گھر میں آگ لگنے سے11 افراد ہلاک اور6 زخمی ہوگئے۔ غیر ملکی خبر رساں ایجنسی کے مطابق واقعہ سعودی صوبے نجران میں پیش ایا جہاں ایک گھر میں آگ لگ گئی اور اس گھر میں موجود11 افراد دم گھنٹے سے ہلاک ہوگئے جبکہ دیگر6 افراد زخمی ہوگئے۔ ہلاک و زخمی ہونیوالے تمام افراد کا تعلق بھارت اور بنگلہ دیش سے بتایا جاتا ہے۔

متعلق امتیاز کاظمی