فیس بک اکاؤنٹ فون نمبر سے منسلک کرنیکا پاکستانی مطالبہ مسترد

امریکی خبر رساں ادارے نے دعویٰ کیا ہے کہ انکی نمائندہ نے فیس بک انتظامیہ سے پاکستان کے مطالبے پر ہونیوالی پیشرفت کے حوالے سے پوچھا جس پر سوشل میڈیا ویب سائٹ کی ترجمان نے جوابی ای میل میں بتایا کہ فیس بک انتظامیہ نے پاکستانی حکومت کا یہ مطالبہ اپنے صارفین کے حقوق کے تحفظ کے پیش نظر مسترد کر دیا ہے۔

پاکستانی عہدیداروں سے فیس بک کے نائب صدر کی ملاقات کے حوالے سے ترجمان کا کہنا تھا کہ ادارے نے عدالت کے حالیہ مقدمات کے بارے میں اپنے خدشات بیان کئے جبکہ ای میل میں تصدیق کی گئی کہ پاکستانی عہدیداروں نے جعلی اکائونٹس کے مسئلے سے نمٹنے کیلئے کسی بھی نئے فیس بک اکاؤنٹ کو انٹرنیٹ استعمال کرنے والے کے موبائل فون نمبر سے منسلک کرنے کا کہا تھا۔

متعلق تعارف اللہ خاوری