خبردار، دوران حج ہیضے کی وبا پھیلنے کا خطرہ

یمن میں3 لاکھ سے زائد افراد کو متاثر کرنے والی بیماری سعودی عرب کو اپنی لپیٹ میں لے سکتی ہے، عالمی ادارہ صحت
لندن( نیوز ڈیسک) عالمی ادارہ صحت نے خبردار کیا ہے کہ یمن میں3لاکھ سے زائد افراد کو متاثر کرنے والی ہیضے کی وبا اس سال سعودی عرب میں حج کو بھی متاثر کرسکتی ہے۔ غیر ملکی میڈیا کے مطابق ڈبلیو ایچ او کا کہنا ہے کہ حج کے موقع پر ہر سال 2 سے4 ملین مسلمان سعودی عرب پہنچتے ہیں اور اس بار ڈینگیبخار‘ زیکا وائرس اور ہیضے کی وباء پھیلنے کا خطرہ ہے۔ تاہم ادارے کی جانب سے یہ بھی واضح کیا ہے کہ ریاض حکام ایسی کسی ممکنہ صورتحال سے نمٹنے کیلئے بظاہر تیار دکھائی دیتے ہیں۔ عالمی ادارہ صحت سے منسلک ایک ماہر ڈومینیک لیگروس کے مطابق سعودی عرب میں اس بیماری کے پھیلائو سے بچنے کیلئے گرچہ نظام اور طریقہ ہائے کار موجود ہیں تاہم حج کے موقع پر بہت سے متاثرہ ممالک کے شہری ایک جگہ جمع ہوں گے۔

متعلق امتیاز کاظمی