لندن‘ ڈیڑھ گھنٹے کے دوران تیزاب سے حملے کے5 واقعات

لندن( مانیٹرنگ دیسک) صرف ڈیڑھ گھنٹے کے دوران لندن کے مختلف علاقوں میں تیزاب سے حملے کے 5 واقعات ہوئے۔ شمال مشرقی لندن کے علاقے ہیکنی ‘ساٹوک نیونگٹن اور ازلنگٹن میں90 منٹ کے اندر5مختلف لوگوں پر تیزاب پھینکا گیا۔ متاثرین کو اسپتال میں داخل کردیا گیا جہاںایک شخص کی حالت تشویشناک بتائی گئی ہے۔ پولیس نے شک کی بنیا دپر ایک نو عمر لڑکے کو گرفتار کرلیا ہے۔

متعلق امتیاز کاظمی