کشمیری لیڈر علی گیلانی کی گھر میں نظر بندی کے7 سال مکمل

سرینگر( مانیٹرنگ ڈیسک) مقبوضہ کشمیر میں کل جماعتی حریت کانفرنس کے چیئرمین سید علی گیلانی کی گھر میں نظر بندی کے سات سال مکمل ہوگئے۔ کل جماعتی حریت کانفرنس کی طرف سے جاری بیان میں کہا گیا ہے کہ87 سالہ بزرگ رہنما بغیر کسی عدالتی احکامات کے 7 سال سے مسلسل گھر میں نظر بند ہیں اور کٹھ پتلی انتظامیہ نے اس سلسلے میں کوئی تحریری حکم نامہ بھی جاری نہیں کیا۔ انتظامیہ نے انہیں گھر میں یرگمال بنارکھا ہے اور ان کی نقل و حرکت پر مکمل پابندی عائد ہے۔

متعلق امتیاز کاظمی