دپیکا اپنے وزن کے حوالے سے تنقید کی زد میں آگئی

ممبئی( نیٹ نیوز) بالی ووڈ اداکارہ دیپکا ڈوکون نے اپنی ہالی ووڈ فلم ’’ ٹرپل ایکس دی ریٹرن اف زینڈر کیج‘‘ میں پروفیکٹ نظر آنے کیلئے خوب محنت کی جس میں سخت ورزش اور صحیح ڈائٹ شامل ہے اب جبکہ ان کی ہالی ووڈ فلم ریلیز ہوچکی ہے اس کے باوجود دیپکا پڈوکون اب تک بالکل ویسی ہی نظر آرہی ہیں یعنی ان کا وزن پہلے کے مقابلے میں کافی کم ہوچکا ہے۔ دیپکا پڈوکون نے اپنے انسٹا گرام اکائونٹ پر حال ہی میں ایک تصویر پوسٹ کی جو کہ ایک جیولیری کا فوٹو شوٹ ہے۔ اس تصویر پر لوگوں نے دیپکا کو شدید تنقید کا نشانہ بناتے ہوئے مشورہ دیا کہ وہ کے ایف سی کھانا شروع کردیں تاکہ ان کا وزن بڑھنے لگے۔

متعلق شازیہ عندلیب