پریانکا نے آئیفا ایوارڈ کی تقریب میں شرکت سے انکار کردیا

نئی دہلی (نیٹ نیوز) بالی ووڈ اداکارہ پریانکا چوپڑا نے اپنے بھائی کی سالگرہ کی وجہ سے آئیفا ایوارڈز میں شرکت کرنے سے انکار کردیا۔ پریانکا نے اپنی انسٹا گرام کی پوسٹ میں شرکت نہ کرنے کی وجہ بتاتے ہوئے کہا کہ وہ ممبئی میں اپنے بھائی سدھارت کی سالگرہ کیلئے اہل خانہ کے ساتھ مصروف ہیں۔ اس موقع پر اداکارہ نے اپنی انسٹا گرام پوسٹ میں بھائی کے ساتھ ماضی کی تصویر بھی شیئر کی اور اس کیلئے نیک تمنائوں کا اظہار بھی کیا۔ واضح رہے کہ بالی ووڈ کے زیادہ تر اسٹارز نیو یارک میں آئیفا ایوارڈز میں شرکت کررہے ہیں۔

متعلق شازیہ عندلیب