میرا نے 35لاکھ روپے ادھار لئے تھے جو واپس نہیں کئے ٗ اداکارہ لیلیٰ کا الزام

اب مجھے میرا سے نفرت ہوگئی ہے اس کا نام بھی سننا نہیں چاہتی
لیلیٰ کے الزامات پر میرا نے خاموشی اختیار کررکھی ہے
سارا ڈرامہ صرف پبلسٹی حاصل کرنے کیلئے ہے ٗ فلمی حلقوں کی رائے
لاہور( کلچرل ڈیسک) اداکارہ لیلیٰ نے الزام لگایا ہے کہ ادکاارہ میرا نے اس کے35لاکھ روپے واپس نہیں کئے جس پر شوبز حلقوں نے حیرت کااظہار کرتے ہوئے کہا ہے کہ جس عورت نے کبھی کسی کو35روپے بھی ادھار نہیں دیئے اس نے میرا کو اتنی بڑی رقم کس طرح اور کیوں دی۔ دوسری طرف لیلیٰ کے الزام پر میرا نے مکمل خاموشی اختیار کی ہوئی ہے۔ تفصیلات کے مطابق اداکارہ لیلیٰ نے گزشتہ روز ایک ٹی وی انٹریوو کے دوران گفتگو کرتے ہوئے کہا کہ یہ الزام عائد کیا تھا کہ میرا نے ان سے35لاکھ روپے ادھار لئے تھے جو ابھی تک واپس نہیں کئے جس کی وجہ سے مجھے اب میرا سے نفرت ہوگئی ہے اور میں اس کا نام بھی سننا پسند نہیں کرتی‘ میں نے رقم کی واپسی کیلئے میرا سے کئی بار رابطہ کرنے کی کوشش بھی کی لیکن کوئی فائدہ نہ ہوا۔ ذرائع نے بتایا کہ میرا پر لیلیٰ کے اس الزام میں ایک فیصد بھی صداقت نہیں ہے کیوں کہ لیلیٰ ماضی میں کئی ساتھی فنکاروں پر طرح طرح کے الزامات لگاتی رہی ہے جبکہ وہ خود کئی بار چوری کرتی ہوئی پکڑی گئی ہے اور اس کے علاوہ اس کے کئی اور فیملی ممبران پر بھی اس طرح کے الزامات لگتے آئے ہیں۔ چند سال پہلے لیلیٰ ڈیفنس کے ایک شاپنگ سینٹر سے چیزیںچراتی ہوئی پکڑی گئی تھی اور اسی طرح لیلیٰ کی والدہ کی وفات کے موقع پر اداکارہ ریشم کا پرس بھی ان کے گھر سے چوری ہوگیا تھا جس کا الزام لیلیٰ کے بھائی پر آیا تھا۔ ذرائع نے مزید بتایا کہ لیلیٰ نے یہ سب لوگوں کی توجہ اپنی طرف مبذول کرانے کیلئے کیا یہ کیوں کہ وہ کافی عرصے سے آئوٹ ہے۔ یاد رہے کہ چند سال پہلے لیلیٰ اور میرا کے درمیان انتہائی گہری ’’ دوستی‘‘ تھی جس کے بعد لیلیٰ کے اکثر شب و روز میرا کے گھر پر ہی گزرتے تھے اور ایک وقت ایسا بھی ایا جب میرا نے لیلیٰ کو اپنی بھابھی بنانے کا اعلان بھی کیا لیکن پھر دونوں میں ایسی ناراضگی پیدا ہوئی کہ آج تک دوبارہ رابطہ نہیں ہوا۔ اس بارے میں معلوم ہوا ہے کہ دونوں کے درمیان اختلاف کا آغاز اس وقت ہوا جب دو سال قبل میرا کی مشہور زمانہ ویڈیو لیک ہوئی تو میرا نے اس کا الزام لیلیٰ پر لگایا کیوں کہ یہ ویڈیو میرا کے لیپ ٹاپ میں محفوظ تھی جس کی چوری کا الزام لیلیٰ پر لگایاگیا جس کے دونوں نے راستے جدا کرلئے۔

متعلق شازیہ عندلیب