گلوکار سونو نگم نے مسلمان بس ڈرائیور کو5لاکھ روپے انعام دیا

ممبئی( نیٹ نیوز) توہین آمیز ٹوئٹس پر دنیا بھر سے رسوائی سمیٹنے والے گلوکار سونو نگم نے ایک مسلمان بس ڈرائیور کو5لاکھ روپے انعام دیئے ہیں۔ رپورٹ کے مطابق چند روز قبل جموں میں ہندوئوں کے مقدس مقام امرناتھ جانیوالی ایک بس پر فائرنگ ہوئی تھی جس میں6یاتری ہلاک جبکہ کئی زخمی ہوگئے تھے۔ مقامی لوگوں کا کہنا ہے کہ اگر بس کا ڈرائیو راپنی جان سے نہ کھیلتا تو جانی نقصان زیادہ ہوتا۔ پہلے پہل تو بھارتی میڈیا نے ڈرائیو رکے کردار بڑھا چڑھا کر پیش کیا لیکن جب یہ بات کھلی کہ یاتریوں کی جان بچانیوالا ایک مسلمان ہے تو معاملے کو ہی دبا دیا لیکن سونو نگم نے شیخ سلیم غفور نامی مسلمان ڈرائیو ر کو5لاکھ روپے بطور انعام دیئے ہیں۔ سونو نگم کا کہنا ہے کہ حکومت بھی ڈرائیور کو انعامات اور اعزازات سے نوازے۔

متعلق شازیہ عندلیب