وزیر اعظم کو ہرگزاستعفیٰ نہیں دینا چاہیے،ڈاکٹر قدیر

dr-qadeer-khan

اسلام آباد(نیوز ڈیسک)ملک کے نامور ایٹمی سائنسدان ڈاکٹرعبدالقدیر خان نے کہاہے کہ وزیراعظم نوازشریف کوہرگزاستعفیٰ نہیں دینا چاہئے کیونکہ ان کا استعفیٰ ملک میں انتشار کی کیفیت پیدا کر سکتا ہے جو ملک کے ساتھ ساتھ سی پیک کیلئے بھی خطرناک صورتحال پیدا کر سکتا ہے۔میڈیارپورٹس کے مطابق انہوں نےاس صورتحال میں وزیراعظم نواز شریف کو مشورہ دیا کہ وہ استعفیٰ نہ دیں اور کورٹ سے رہنمائی لیں۔ ڈاکٹر عبدالقدیر خان نے مزید کہا کہ ایٹمی پاکستان عالمی قوتوں کی آنکھوں میں چبھ رہا ہے۔ انہوں نے کہا کہ ملک میں انتشار جیسی صورتحال سی پیک جیسے بڑے منصوبوں کومتاثر کر سکتی ہے۔

متعلق نامہ نگار