پی ٹی آئی میں کیوں شامل نہیں ہوا ؟ جمشید دستی نے راز سے پردہ اٹھا دیا !

111

ڈیرہ غازیخان ۔ ذوالفقار علی بھٹو شہید ایماندار،بے نظیر صابر اورکپتان بے داغ سیاستدان ہیں،پارٹی میں مردہ گھوڑوں کو شامل کرنے پر تحریک انصاف میں شمولیت سے گریز کیا لیکن اگر عمران نے مردہ گھوڑوں کو ٹکٹ دیا تو بھرپور مقابلہ کرونگا۔ ذرائع کے مطابق تحریک انصاف کے ضلعی صدراقبال ثاقب کی طرف سے اپنے اعزاز میں منعقدہ تقریب سے خطاب کرتے ہوئے انہوں نے کہا کہ تحریک انصاف اپنے کارکن کو پارٹی ٹکٹ دے گی تو اس کا بھرپور ساتھ دونگا۔دریں اثناء ایک بڑے عوامی اجتماع سے خطاب کرتے ہوئے جمشیددستی نے کہا کہ آزاد عدلیہ کی جرأ ت کو سلام پیش کرتا ہوں، جے آئی ٹی نے نواز شریف کو بے نقاب کر کے اصلی چہرہ عوام کے سامنے لا کھڑا کی:۔

متعلق نامہ نگار