سپریم کورٹ میں اصل حقائق کو چھپایا جارہا ہے: مریم اورنگزیب

سپریم کورٹ کے باہر میڈیا سے گفتگو کرتے ہوئے وزیر مملکت اطلاعات و نشریات مریم اورنگزیب کا کہنا تھا جے آئی ٹی رپورٹ سپریم کورٹ کا فیصلہ نہیں،امید ہے عدالت عالیہ پاناما کیس کا فیصلہ آئین و قانون کے مطابق دے گی ۔

عدالت عظمیٰ کے ججز کہہ چکے ہیں سپریم کورٹ میں غیر تصدیق شدہ دستاویزات کی کوئی اہمیت نہیں، والیم دس میں فراہم کردہ شواہد تصدیق شدہ نہیں اور سپریم کورٹ میں اصل حقائق کو چھپایا جا رہا ہے۔

اپوزیشن جماعتوں کو تنقید کا نشانہ بناتے ہوئے وزیر مملکت کا کہنا تھا کرپشن زدہ سازشی عناصر کا ٹولہ اس وزیر اعظم پر کیچڑ اچھا رہا ہے،پارلیمنٹ اور پی ٹی وی پر حملہ کرنے والوں کو عدالت اشتہاری قرار دے چکی ہے اور ان کی جائیداد قرقی کا حکم دے چکی ہے۔

عمران خان خود اپنی منی ٹریل پیش نہیں کرسکے،خیبر پختونخوا اور سندھ میں نیب کے ادارے بند کر دیئے گئے سازشیوں کا ٹولہ ناکام ہوگا۔

متعلق امتیاز کاظمی