چیئرمین ایس ای سی پی ظفر حجازی کی 5 روز کیلئے ضمانت قبل از گرفتاری منظور

چیئرمین ایس ای سی پی ظفر حجازی اسپیشل جج سینٹرل طاہر کے روبرو پیش ہوئے،عدالت نے ظفر حجازی کی پانچ روز کیلئے عبوری ضمانت منظور کی۔

عدالت کی جانب سے ایف آئی اے کو نوٹسز جاری کر دیے گئے ہیں اور ہدایت کی گئی ہے کہ وہ ظفر حجازی کو گرفتارنہ کریں ،عدالت نے ظفر حجازی کی ضمانت ڈھائی لاکھ روپے کے ضمانتی مچلکوں کے عوض منظور کی ہے اور انہیں ہدایت کی ہے کہ وہ آج ہی ضمانتی مچلکے جمع کرا دیں۔

ظفر حجازی نے سپریم کورٹ کے حکم پر مقدمہ درج ہونے کے بعد اسلام آباد ہائی کورٹ سے راہداری ضمانت لے لی تھی۔

متعلق امتیاز کاظمی