پانامہ کا ہنگامہ برپا کرنیوالی کمپنی کو بڑا دھچکا

دنیا بھر میں موزیک فونیسکا کے 45میں سے 39دفاتر بند ٗ کاروبار محدود
پاناما سٹی (مانیٹرنگ ڈیسک) پاناما کا ہنگامہ پاناما پیپرز جاری کرنے والے مالیاتی کمپنی موزیک فونسیکا (mossack fonesca) کو ہی بھاری پڑ گیا۔ دنیا بھر میں کمپنی کے 45 میں سے 39 دفاتر بند ہوگئے ہیں۔ کمپنی حکام کا کہنا ہے کہ پاناما پیپرز لیک ہونے سے کمپنی کی ساکھ کو نقصان پہنچا ہے اور کاروبار محدود ہوگیا ہے جس کی وجہ سے دفاتر بند کرنا پڑے ہیں اور ملازمین کو نوکریوں سے نکالنا پڑا ہے، 3 اپریل 2016ء کو پاناما پیپرز سامنے آنے کے بعد دنیا کے 70 ممالک میں 150 سے زائد تحقیقات شروع ہوئیں۔ پاکستان میں بھی پاناما لیکس پر سیاسی بھونچال آیا۔

متعلق امتیاز کاظمی