امریکہ میں مسجد پر بم حملہ ٗ عمارت تباہ

ریاست مینسیوٹا میں نماز فجر کے دوران مسجد الفاروق میں حملے میں خوش قسمتی سے جانی نقصا ن نہیں ہوا
سینٹ پال (آن لائن) امریکی ریاست مینیسوٹا میں مسجد پر بم حملہ ہوا تاہم خوش قسمتی سے کوئی جانی نقصان نہیں ہوا۔ غیر ملکی میڈیا کے مطابق مینیسوٹا میں نماز فجر کے دوران مسجد الفاروق پر بم حملہ ہوا جس کے نتیجے میں عمارت کو شدید نقصان پہنچا۔ امریکی محکمہ ایف بی آئی نے واقعہ کی تحقیقات شروع کردی ہیں۔ ایف بی آئی کے افسر رچرڈ تھورٹن نے بتایا کہ تحقیقات میں معلوم کیا جائے گا کہ یہ واقعہ نفرت پر مبنی جرم ہے یا اس کا محرک کوئی اور ہے۔ ابتدائی انکوائری سے پتہ چلا ہے کہ مسجد کو آئی ای ڈی (دھماکہ خیز ڈیوائس) سے نشانہ بنایا گیا جس کے پرزہ جات جائے وقوع سے ملے ہیں جن کا جائزہ لے کر ملزمان تک پہنچا جائے گا۔

 

متعلق امتیاز کاظمی